?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
پی ٹی آئی کے سربراہ ہائیکورٹ میں سڑک حادثے میں پارٹی کے کارکن ظلِ شاہ کی موت کے حوالے سے حقائق اور شواہد کو چھپانے سے متعلق کیس میں اپنی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے پیش ہوئے، جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے سرکاری وکلا سے استفسار کیا کہ مجھے آپ بتائیں، آپ تین پراسیکیوٹر کھڑے ہیں، آپ بتائیے آپ نے جو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) پڑھی اس سے ان کا کیا تعلق بنتا ہے؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ چھوڑ دیں کہ ملزم کون ہے، صرف یہ دیکھیں کہ کیا ان کی ضمانت منسوخ ہوتی ہے؟
عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
خیال رہے کہ 2 جون کو لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کر دی تھی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ ہائی کورٹ میں سڑک حادثے میں پی ٹی آئی کے کارکن ظلِ شاہ کی موت سے متعلق حقائق اور شواہد کو چھپانے سے متعلق کیس میں اپنی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے عمران کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی تھی، عدالتی کارروائی کے بعد سابق وزیر اعظم نے تحقیقات میں حصہ لیا اور پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
رواں سال مارچ میں ظل شاہ قتل کیس میں حقائق چھپانے کے الزام میں عمران خان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 8 مارچ کو لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا تھا جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں زمان پارک سے داتا دربار تک شیڈول ریلی کی منسوخی کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی کارکن علی بلال (ظل شاہ) کو ’پنجاب پولیس نے قتل‘ کردیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل غیر جانبدرانہ اور حقائق و شواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس: سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز طلب
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام
جون
کیا پاکستان ایران اور چین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں ہے؟
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے اپنے اہم ہمسایہ ممالک ایران اور چین کے ساتھ
مئی
آخری لاش کی واپسی تک غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ نہیں: بن گویر
?️ 1 جنوری 2026آخری لاش کی واپسی تک غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ نہیں:
نیتن یاہو نے جنگ کا ڈھول بجا دیا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ شہر پر حملوں کے تسلسل اور
ستمبر
افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی: صدرمملکت
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان
ستمبر
یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے
دسمبر
جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں فلسطینیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم
اکتوبر
ارشد شریف قتل کیس، کینیا پولیس کے خلاف ٹرائل کا آغاز
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے خلاف گزشتہ سال
اکتوبر