لاہور ہائی کورٹ پنجاب وزیر اعلی کے خلاف کاروائی کر سکتا 

لاہور کورٹ

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کیلئے شفیق الرحمٰن کی درخواست پر سماعت کی، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگرافسران پیش ہوئے، عدالت نے درخواستگزار کو اجازت دی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست میں فریق بنا سکتے ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک اختر جاوید نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ4 آئینی درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر التواء ہیں، درخواستوں میں ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی، یہ فیصلہ انتظامی نوعیت کا ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت عدالتی حکم عدولی پر ہی توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے، انتظامی کمیٹی ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن عدالتی نوعیت کا نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے لاء افسر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلہ آپ پیش کر رہے ہیں وہ فیصلہ تو مسترد ہوچکا ہے، مجھے بتائیں وزیراعلیٰ کو آئین کے تحت کوئی استثنیٰ حاصل ہے؟ ہوسکتا ہے آج مجھے وزیراعلیٰ پر توہین عدالت کی کارروائی کرنا پڑ جائے،قانون کے تحت تو گورنر اور صدر کو استثنیٰ حاصل ہے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیراعلیٰ نے سمری ملتے ہی فوری منظوری دے دی تھی۔
جس پر چیف جسٹس نے کہا میں وزیراعلیٰ کے اس کیس میں فریق ہونے کا ڈکلیئر کرنے لگا ہوں، کل صبح 11 بجے تک آرڈیننس جاری ہوا تو پھر دیکھ لوں گا،اس حکومت نے8 گھنٹے کے اندر بھی کئی ایسے کام کیےہیں۔

درخواستگزاروں نے مؤقف اختیارکیا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں عدالتی ملازمین کی پنشن میں جوڈیشل الاؤنس شامل کیا جا چکا ہے۔ استدعا ہے کہ پنجاب میں بھی عدالت جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کا حصہ بنانے کا حکم دے۔ عدالت نے سرکاری وکلاء کی درخواست پر کل شام5 بجے تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کل شام 5 بجے تک اگریہ کام نہیں ہوا تو وزیراعلیٰ کو طلب کرکے اسی وقت شوکاز نوٹس دیں گے اور رات 9 بجے فرد جرم عائد کرکے اگلے روز اتوارکو فیصلہ کردوں گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے بارے میں عیجب و غریب دعوی

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابو ظہبی میں تل ابیب کے سفارت

چیئرمین سینیٹ نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا

?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی جانب سے دورہ بھارت

ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،

یورپی یونین پر تنقید کی تو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے بڑا ظلم کردیا:عمران خان

?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان  نے پنجاب کے شہر حافظ آباد میں

امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک

سلامتی کونسل کو اب مسئلہ  فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا:وزیر خارجہ

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری،بالخصوص اقوام متحدہ بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے