لاہور کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی، 180 کو ریسکیو کرلیا گیا

لاہور

?️

لاہور (سچ خبریں) لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 5 جھلس کر زخمی ہو گئے، 180 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہوٹل سے نوجوانوں کی لاشیں نکال لی ہیں، نوجوانوں کی شناخت عمران، شہریار اور ریاض کے نام سے ہوئی، باقی عملے اور مہمانوں کا ریسکیو انخلاء ہو چکا ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں شہریار کی عمر 23 سال جبکہ عمران اور ریاض کی عمر 30، 30 سال ہے۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری سرچ و ریسکیو ٹیموں نے آگ کی اطلاع پر امدادی عمل شروع کیا، ریسکیو 1122 کی 21 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں، آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار و افسران حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق 19 منزلہ پلازہ ہے اور ایریا 4 کنال ہے، پلازہ کی 3 بیسمنٹ ہیں، شدید متاثر بیسمنٹ ون ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی وجہ سے زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بیسمنٹ کے اندر پانی وافر مقدار میں موجود ہے، آگ کو بہت جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

باب المندب میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے

ایران کا حملہ کیسا رہا؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: حالیہ گھنٹوں میں عبرانی میڈیا نے ایران کے طاقتور آپریشن

ہندوستان میں مسلمانوں کی حالت زار؛بینک کا باحجاب خاتون کو کیش دینے سے انکار

?️ 25 فروری 2022بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے حجاب کر کے آنے والی

عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار

?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

صیہونی قابض حکومت کے ہاتھوں بیت المقدس کا ایک ہسپتال مسمار

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی قابض حکومت کی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک

امریکی ڈالر عالمی تجارتی جنگوں کے لیے ایک ہتھیار 

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز اس

آئی جی پنجاب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ’پولیس ایڈوائزر فار پیس آپریشنز‘ منتخب

?️ 2 نومبر 2022 پنجاب:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) فیصل شاہکار کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے