?️
لاہور(سچ خبریں) حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی ودیگر علاقے شامل ہیں، ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے 27 علاقوں میں2 ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، این ایف سی سوسائٹی،پریس کلب سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ،اسٹیٹ لائف سوسائٹی، بنکرز سوسائٹی، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔مزید برآں کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیرصدارت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس اوپیز اور ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی ایسے افراد کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائےگا، جبکہ ماسک نہ پہننے پرمقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔
فیصلے پر آج ہی لاہور میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑکوں پرمامور رہے گی اور کورونا کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کی جائیں گی۔ پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، کورونا کے ایک دن میں 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، علی امین گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب
?️ 28 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے
ستمبر
عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اگست
تیز ہواؤں سے سعودی عرب کو پہنچا نقصان
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو سعودی میڈیا نے ملک کے کچھ حصوں
مئی
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی
ستمبر
انصارالله کا امریکی جوکر کو انتباہ
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی
فروری
نیتن یاہو اور اس کے بیٹے کے درمیان شدید مارپیٹ؛باپ کا گلا گھوٹنے کی کوشش
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں:کویتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن
جنوری
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز
مارچ