لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 4 ملزمان ہلاک

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں مقابلے کے دوران ملزمان عبدالشکور اور بابر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، اسی طرح ہربنس پورہ میں سعید نامی ملزم بھی اپنے ساتھی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ملزم نذیر مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا، تمام ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے بعد ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے سپرد کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ سے مبینہ مقابلے میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل میں ملوث 5 ڈاکو ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے بتایا تھا کہ نارووال روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تھی، تاہم سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے 2 روز قبل لاہور کینٹ کی رہائشی خاتون مہوش بیگم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مبینہ مقابلے میں مارے گئے 2 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، جن کا تعلق قریبی گاؤں سے بتایا جارہا ہے، ایک ملزم کا نام عثمان اور دوسرے کا فیروز ہے، دونوں نارنگ منڈی کے قریبی علاقے گکھڑ کے رہائشی تھے۔

مشہور خبریں۔

حماس کی خفیہ معلومات کے ذخیرہ اور طوفان الاقصی کے ماسٹر مائینڈ یحیی سنوار کی زندگی

?️ 18 اکتوبر 2025حماس کی خفیہ معلومات کے ذخیرہ اور طوفان الاقصی کے ماسٹر مائینڈ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا

?️ 10 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے

غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے

پاکستان سولر سے 25 فیصد بجلی بنانے والا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے

امریکی نوجوانوں کی اکثریت اسرائیل کو فوجی امداد کی مخالف: سی این این

?️ 14 ستمبر 2025امریکی نوجوانوں کی اکثریت اسرائیل کو فوجی امداد کی مخالف: سی این

غزہ کے لیے امداد؛ جارحیت کو وسعت دینے کا اسرائیل کا مکروہ منصوبہ

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے لیے امداد کی آمد محض ایک فریب کاری

انتخابات التوا کیس: جسٹس مندوخیل بھی بینچ سے علیحدہ، پیر کا سورج نوید لے کر طلوع ہوگا، چیف جسٹس

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف

یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے