لاہور کے بعد ملتان میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی، انڈیکس 1487 ریکارڈ

?️

ملتان: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بعد ملتان میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جہاں رات 10 بجے ایئر کوالٹی انڈیکس 1487 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آرہا ہے جبکہ بھارت سے آنے والی ہوا سے شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی تاہم آج ملتان دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔

ایئر کوالٹی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ آئی کیو ایئر کے مطابق (9 نومبر) کو رات 10 بجے سے 11 بجے کے دوران ائیر کوالٹی انڈیکس 1487 تک پہنچ گیا جبکہ مہلک آلودگی (پی ایم2.5) کی سطح 821 ریکارڈ کی گئی۔

ملتان کا ایئر انڈیکس جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ایک بجے سے 2 بجے کے درمیان انتہائی بُلند سطح 1914 پر پہنچا تھا۔

ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف۔ پاکستان ملتان آفس پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1822، شمس آباد میں 1487 اور ملتان کنٹونمنٹ میں 1300 ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اے کیو آئی فضا میں موجود آلودہ ذرات کے مقدار کی پیمائش کرتا ہے، جن میں باریک ذرات (پی ایم 2.5)، موٹے ذرات (پی ایم 10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (این او 2) اور اوزون (او 3) شامل ہیں، 100 سے زیادہ اے کیو آئی کو ’مضر صحت‘ جب کہ 150 سے زیادہ کو ’بہت زیادہ مضر صحت‘ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور انتہائی خراب ہے، جہاں 9 سے 10 بجے کے دوران ایئر کوالٹی انڈیکس 926 ریکارڈ کیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں جن علاقوں میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، ان میں سینٹر فار اکنامک ریسرچ اِن پاکستان (سی ای آر پی آفس) پر ایک ہزار 95، ڈی ایچ اے فیز 8 میں ایک ہزار 93، غازی روڈ انٹرچیچ پر 975، عسکری 10 پر 954 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سید مرتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 933، پاکستان انجینئرنگ سروسز پر 920، امریکی قونصل خانے پر 874، شاہراہ قائد اعظم پر 757 ریکارڈ کیا گیا۔

آئی کیو ایئر کے مطابق راولپنڈی کی صورتحال بھی زیادہ اچھی نہیں ہے، جہاں 9 نومبر کو شام 6 بجے سے 7 بجے کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی مضر صحت سطح 326 پر پہنچا تھا۔

ادھر، ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ملتان اور گرد و نواح میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں جبکہ موٹروے ایم 4 شاہ شمس انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری بلا ضرورت سفری سے گریز کریں، ملتان نیشنل ہائی وے پر مسافر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ ایران کے معاملے میں تزویراتی تعطل کا شکار ہو چکا ہے: سابق امریکی سفارت کار

?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ کے سینئر سفارت کار رچرڈ این ہاس نے کہا ہے

اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار

ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے انگلش زبان

امریکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع 

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر، جنہیں ایران نے دہشت گرد ریاست کا

تل ابیب کا اسرائیلی سفارت کاروں کو خوفناک انتباہ

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران

آنکارا اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی؛ وجہ؟

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: عراق کے ماہر اور تجزیہ نگار مهند العزاوی نے فلسطین کی

پاکستان میں شہر ناقابل رہائش ہوتے جا رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان

عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 3 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے