?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں نے نفرت، تقسیم، دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادتیں دیں، کراچی کے عوام نے ہمیشہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی، بھارت مزید بزدلانہ حرکتیں کر رہا ہے، بھارت انتہا پسندوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نیتن یاہو کی طرح سازش کر کے پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، ہم نریندر مودی کو پیغام دیتے ہیں کراچی والے سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم ان کا سفارتی سطح اور جنگ کے میدان میں بھی مقابلہ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت ہر میدان میں ہار کا سامنا کر رہا ہے، بھارت شکست کھا کھا کر بہت شرمندہ ہو رہا ہے، ایک طرف بھارت انتہا پسندوں اور شرپسندوں کو سہولتیں دے رہا ہے، دوسری طرف مودی نے نیتن یاہو کی نقل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پانی روکنے کی سازش کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے غیرقانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، بھارت کو سندھ طاس معاہدے پرعملدرآمد کرنا پڑے گا ورنہ کراچی والے بھارت سے 6 کے 6 دریا چھین کر پانی عوام تک پہنچائیں گے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
ایف آئی اے کا حریم شاہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ
?️ 28 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی حریم شاہ کو مہنگی پڑ
جنوری
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
جنوری
آرٹیکل 47 کے تحت صدر کے مواخذے پر غور کرنا چاہیے، رضا ربانی
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی
مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کی وجوہات بتا دیں
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر
نومبر
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے
نومبر