?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت تمام صحافیوں کو ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر نعیم حنیف، کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے پولیس اور ایف آئی اے کے رویہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کے ممبر سینئر قانون دان احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ، صدر لاہور بار ایسویسی ایشن مبشر الرحمٰن چوہدری، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق، مرید بھٹہ سمیت قانونی ماہرین اور وکلا تنظیموں نے صحافتی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر پریس کلب ارشد انصاری نے تمام وکلا تنظیموں اور کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اختلاف رائے کو نہیں مانتے، پولیس صحافیوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے اور صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف آئی اے والے سن لیں ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہم سچ بولتے رہیں گے، ہتھکڑٰیاں ہمارا زیور ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی نے نوٹس بھجوایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں پولیس اور ایف آئی اے والے اختلاف رائے سننے کی عادت ڈالیں، صحافیوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ نے کہا کہ ارشد انصاری صاحب سینئر صحافی اور پریس کلب کے صدر ہیں، ہم صحافتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران یاد رکھیں کہ وکلا اور صحافی متحد ہیں کسی بھی قسم کا غیر قانونی قدم اٹھایا تو وکلا بھی صحافیوں کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔
صدر لاہور بار مبشر الرحمٰن چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کرنے والے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں، پورے ملک کے وکلا صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کرایم ایجنسی والو اپنے نوٹس واپس لو ورنہ وکلا صحافیوں کے ساتھ ملکر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
صدر کورٹس جرنلسٹ ایسویسی ایشن محمد اشفاق نے کہاکہ ہم ڈرنے والے نہیں جتنے نوٹس بھجوانے ہیں بھجوائیں ہم جیلو بھرو تحریک شروع کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے فلسطینی ہم منصب کو خط لکھ کر یکجہتی کا اظہار کیا
?️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود
مئی
سعودی عرب نے ایک بار پھر شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم کیا
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جدہ میں
مئی
یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق
جولائی
یورپی یونین کا مستقبل کیا ہوگا ؟
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں میں
فروری
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد
?️ 7 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا
اکتوبر
وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، دفتر خارجہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر
اکتوبر
وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے اس ماہ اپنے یوکرائنی ہم
اکتوبر
ہم غزہ کی حمایت کے لیے کئی محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یمنی عوام امریکی دشمن کی دھمکیوں اور وحشیانہ حملوں کی
اپریل