🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدشہ ہے (ن) لیگ اور ان کے کارندے خون خرابے کی سازش کریں گے، لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے ایک حلقے نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ 9 فروری کا سورج (ن) لیگ کے لیے شکست کا ماتم لے کر آئےگا۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ گھروں میں جاکر کہتے ہیں عطاتارڑ جعلی امیدوار ہے، الیکشن کمیشن عطا تارڑ کی دھمکیوں کا نوٹس لے، عطاتارڑ کی شکست دیوار پر لکھی ہے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے ن لیگ اور ان کے کارندے خون خرابے کی سازش کریں گے، ’ہمیں خدشہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ نہ ہو، (ن) لیگ جانتی ہے وہ عوامی غیض و غضب کا شکار ہونے جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ بلاول بھٹوزرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے، لاہور بلاول بھٹو کے لئے نہیں مریم اورنگزیب کے لئے نیا ہوسکتا ہے، بلاول کے ایک حلقے نے (ن) لیگ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ آپ کے بڑے بریف کیس بھر کر کوئٹہ لے جاتے تھے،کیا اس میں کجھور کی گھٹلیاں تھیں،کیا وجہ ہے پورے پنجاب کو چھوڑ کر مسلم لیگ ایک حلقے پر بیان بازی کر رہی ہے،یہ اقتدار کی خاطر تعصب کے شعلے بھڑکانہ چاہ رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن پڑنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ، لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلا گئی ہے، کیا وجوہات ہیں ن لیگ نے جلسے منسوخ کردیے ہیں، 16 ماہ ن لیگ اقتدار میں رہی ہے عوام کو ریلیف نہیں دے سکی، پاکستان کسی جاگیر نہیں 8 فروری کو بیلٹ پیپرز کے زریعے سے فیصلہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے 7 اکتوبر 2023 کو انجام پانے والے
اکتوبر
طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان
دسمبر
بشار اسد پوری قدرت کے ساتھ عالمی سیاسی میدان میں واپس آئے
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: دس سال پہلے ایسا لگتا تھا جیسے شامی صدر بشار الاسد
اکتوبر
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کی حمایت
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: متعدد عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے عوام نے زبردست مظاہرے
اپریل
ایمینوئل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھایا
🗓️ 7 مئی 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کی صدارت کی دوسری مدت کا
مئی
مالی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر
🗓️ 14 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل
🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: الہول کیمپ سے داعش کے دہشت گردوں کے خاندانوں
ستمبر
سعودی خاتون کو قید کی سزا
🗓️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی
اکتوبر