?️
لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پنجاب حکومت نے لاہور اور دیگر شہروں میں جہاں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے شادی کی تقریبات (مارکیز اور ہالز دونوں میں)، کھیلوں کی سرگرمیوں اور عوامی جلسوں پر پابندی عائد کردی شہر میں جشن بہاران کو بھی فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور اور دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ان پابندیوں کا اطلاق اتوار سے 5 فیصد سے زائد کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح والے شہروں پر ہوگا اور اگلے دو ہفتوں تک اس کا نفاذ رہے گا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
اس کے علاوہ مغرب کے بعد مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ دودھ اور دہی کی دکانوں، میڈیکل اسٹورز اور تندوروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔اجلاس میں مزارات اور سنیما ہالز کو بند کرنے کی بھی منظوری دی گئی، پارکس شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔
اجلاس طے پا گیا کہ دفاتر میں آدھا عملہ گھر سے کام کرے گا اور باقی عہدیداروں کو دفاتر میں فرائض ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
اجلاس میں عوامی ٹرانسپورٹ خصوصاً میٹرو بس سروس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ صحت عامہ سب سے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے وسیع تر عوامی مفاد میں کیے گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے ایک ہزار 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 36 افراد کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور بچے بھی متاثر ہورہے ہیں جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ کر 8 فیصد ہوگیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد صحت ورکرز کو ویکسین لگوا دی گئی ہے اور بزرگ شہریوں کو بھی یہ ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی
ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی باشندوں کو ہوٹل نشین بنا دیا
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں عمارتوں
جون
حقیقی امن کب ہو گا؟ یمنی عہدیدار کی زبانی
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے غزہ
جنوری
ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور
جنوری
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے
مئی
فلسطین میں غاصبانہ قبضے کی پالیسی کے الٹے نتائج
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی استقامتی کارروائیوں کی حالیہ
فروری
پاکستانی وزیراعظم کا تہران کا دورہ
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کے صدر
مئی
حماس نے فٹ بال کھلاڑی کے شہادت طلبانہ آپریشن کا خیر مقدم کیا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب
دسمبر