?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کے 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے ملزم شیر شاہ کو اے ٹی سی میں پیش کیا، اور عدالت سے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج منظر علی گل نے ریمانڈ دیا۔
ملزم کو تھانہ سرور روڈ کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم جائے وقوع پر موجود تھا، موقع پر اسلحہ کا استعمال کیا گیا، ویڈیو میں بھی ملزم کی موجودگی پائی گئی، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریکور کرنے ہیں، ملزم کو 30 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔
ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شیرشاہ کو 27 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے، ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا اور کل ہی اسے گرفتار کر لیا گیا، پولیس 27 ماہ تک کہاں تھی؟ سپریم کورٹ کی ویڈیو ثبوت کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں۔
وکیل رانا مدثر نے کہا کہ شیر شاہ اپنے بھائی شاہ ریز کے لیے عدالت میں پیش ہوا تھا، واپسی پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز شیر شاہ کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، اس سے ایک روز قبل ان کے بھائی شاہ ریز کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں فائرنگ؛مولود بچے سمیت چار افراد ہلاک
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک
ستمبر
معاشی نقصانات سے نجات کیلئے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آرمی چیف
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ
ستمبر
یمن کے خلاف امریکی دوغلہ پن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ ایک طرف یمن میں جنگ بندی کی حمایت کر رہا
اگست
متنازع ہتک عزت قانون: صحافتی تنظیموں کا حکومتی تقریبات، وفاقی و صوبائی بجٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) متنازعہ ہتک عزت بل کے خلاف صحافی تنظیموں
جون
لبنان میں مزاحمت کے طاقتور رکن نے صیہونیت کو کس چیزپر مجبور کیا؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریباً 9 ماہ
جون
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ خفیہ طور پر روس سے مشاورت کر رہا ہے
?️ 20 نومبر 2025 یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ خفیہ طور پر روس
نومبر
امریکہ میں سیاسی ناکہ بندی؛ چارلی کرک کے قتل کو جواز بنا کر مخالفین کا ناک میں دم
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکی حکومت نے خیانت اور
ستمبر
نیتن یاہو نے بیماری کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آج تل ابیب کی
جون