?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ’قومی صنعتی پالیسی‘ کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے احکامات دے دیئے ہیں تاکہ صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کو ممکن اور اس شعبے کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی صنعتی پالیسی بنانے سے قبل تمام متعلقہ حکام کو اعتماد میں لیا جائے، غیرمستحکم صنعتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتوں کی ترقی کا پہیہ رکا، مربوط اور جامع پالیسی بنا کر ہم صنعتوں کو ترقی کی نئی منازل پر پہنچائیں گے۔
صنعتی شعبے کو ملکی برآمدات میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صنعتوں کو بہتر بنا کر ہم برآمدات کے ذریعے معاشی ترقی کے اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’مقامی صنعتوں کو ہنرمند افرادی قوت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک میں سرمایہ کاری کو ٹیرف میں اصلاحات کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غیر مستحکم حکومتی پالیسیوں نے پاکستان کی صنعتی ترقی کو متاثر کیا ہے، جو اکثر سیاسی وجوہات یا پھر غلط معلومات کی بنیاد پر تبدیل یا ختم کر دی جاتی ہیں۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو آگاہی دی گئی کہ ایک مربوط صنعتی پالیسی ملکی مینوفیکچرنگ اسٹرکچر کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق توانائی کے بڑھتے بحران اور پیداوار پر آنے والے اضافی اخراجات کے باعث صنعتوں کی ترقی رک گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری طور پر چلائی جانے والی بجلی کمپنیوں میں نااہلی اور آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) کے غیر منصفانہ معاہدوں کے باعث سامنے آنے والے گردشی قرضے ان رکاوٹوں کی بنیادی وجوہات بنے ہیں۔
مختلف کاروباری گروپوں کے مطابق پاکستان میں توانائی کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کی بہ نسبت زیادہ ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا حل نکالے، بااثر بجلی چوروں اور بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔


مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر ”او آئی سی “ کی تعریف
?️ 18 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مارچ
سوڈان امریکہ اور اسرائیل کے عظیم فریب کا شکار ہو گیا ہے: عطوان
?️ 19 اپریل 2023سوڈان اکتوبر 2021 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے شدید
اپریل
جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان
جولائی
اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت، اپوزیشن مذاکرات میں پُل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور
دسمبر
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیو کے لئے پالیسی بنانے کا حکم جاری کیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے
جنوری
امریکہ فسطینی بچوں کو مارنے کے لیے اب صیہونی حکومت کو کیا دے رہا ہے؟
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ زمینی حملے کی تشویش
مارچ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی کوششیں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اپنی بھاری نفری اور
نومبر
ٹرمپ کے عدالتی فیصلے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف
جولائی