اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں بھی ’عمران خان زندہ باد‘ کا نعرہ لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے این اے 261 جعفرآباد صحبت پور سے منتخب رکن میر خان محمد جمالی نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی میں ہوں اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتبار ہے ، میں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا ، میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر تین ہفتے میں اضافہ ہوا ہے ، وزیر خزانہ نے طنزیہ طور پر ہنس کر کہا کہ قیمتیں بڑھیں گی ، وزیر خزانہ منتخب اور نہ ہی کسی کو جوابدہ ہیں ، وزیر خزانہ غریب آدمی کی حالت کا اندازہ نہیں لگا سکتے ، کہتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے سرنگیں بچھائی ہیں ، تواس وقت سب ٹھیک کیسے چل رہا تھا؟ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کا خون چوس رہی ہے ، یہ ساری جماعتیں کیا پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔
دوسری طرف سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے بھی کھل کر سابق وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے جتنے کیس بنا لیں ہم عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ان کے ساتھ چلنے کا ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔ مونس الٰہی نے واضح کیا کہ مجھے کہا گیا آپ سے غلطی ہو گئی کوئی بات نہیں واپس آ جائیں، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں ، ایف آئی اے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات کا مجھے ابھی علم نہیں ، اس طرح کے جھوٹے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے ، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، انشاء اللہ ماضی کی طرح اب بھی اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔
مشہور خبریں۔
بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
دسمبر
جدید غباروں کےذریعہ 5 ممالک پر تل ابیب کی جاسوسی
مئی
یوکرین نیٹو میں شامل ہونے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے:ٹرمپ
فروری
سعودی عرب کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا، عرب امارات نے اہم بیان جاری کردیا
جولائی
ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا اور متنوع میزائل خانہ ہے:سینٹ کام کمانڈر
مارچ
یورپی یونین کی غیر موثر ہتھیاروں کی پالیسی کا فائدہ
ستمبر
کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد
دسمبر
عالمی برادری غزہ میں خون کی ندیوں کو روکے:غزہ کی حکومت
اکتوبر