?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے پھر ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نون لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کرسکی، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے ہیں۔
ادہر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک بھر میں واحد وفاقی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حیثیت پھر آشکار ہوگئی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کر اُبھری ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
کشتی حنظلہ پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت
?️ 31 جولائی 2025کشتی حنظلہ پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت غزہ
جولائی
شیخ نعیم قاسم کی نظر میں حزب اللہ کے رویے اور مقاومت کے ہتھیاروں کی حیثیت
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم کے حزب اللہ لبنان کے Secretary-General کے
جولائی
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری
سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے
اکتوبر
یوکرین کبھی روس سے جنگ نہیں جیت سکتا:امریکی نائب صدر
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے
اپریل
بلوچستان پاکستان کا حصہ کبھی الگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 2 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور
مئی
تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے
?️ 25 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم وفاقی
نومبر