فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کا امکان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس کل پیرس میں ہوگا، فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کا امکان ہے،اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس کل پیرس میں ہوگا، اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائےگا۔

فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کا بھی امکان ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو اپریل2022 تک گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ یاد رہے اس سے قبل 4 مارچ 2022ء کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اجلاس کے آخری روز منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق پاکستان کے 5 ایکشن پلانز کا جائزہ لیا گیا تھا۔

ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان 28 میں سے 27 نکات پر عمل کر چکا، اس کے باوجود پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مخالف لابی کے دباؤ میں کیا۔

غیرملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کیے۔شوکت ترین نے کہا کہ 27 میں سے 26 اہداف پورئے گئے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔ اعلی کارکردگی پر پاکستان کا حق تھا کہ اسے گرے لسٹ سے نکالا جائے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے میں میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان مخالف لابی کے دبائو میں فیصلہ کیا۔شوکت ترین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر افغانستان کے مسائل کو اجاگر کریں گے

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے

دی اکنامسٹ: ٹرمپ اب بھی افراتفری میں ہیں / دنیا دوسرے توانائی جھٹکے کے لیے تیار ہو جائے

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: عالمی تیل کی منڈی قیمتوں میں اضافے اور ہرمز کی

ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ڈیموکریٹس کی انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنری اور بلدیاتی انتخابات میں

نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم

امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی

شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں امریکی افواج

یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے

2022 میں سعودی عرب؛ صدی کے سب سے ہولناک جرم سے لے کر امریکہ کے ساتھ تیل کی کشیدگی تک

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:سعودیوں کے لیے سال 2022 کا آغاز صدی کے خوفناک ترین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے