?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی نمایاں کاروباری شخصیات نے ملاقات کی ہے جس میں بجٹ سے متعلق تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات نے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں آرمی چیف کو ملکی معیشت کے موجودہ حالات اور مستقبل کے معاشی چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کی ان کے ساتھ وفد میں دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں جن میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد، ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی و لاہور چیمبر کے صدور شامل تھے۔
بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ کاروباری برادری موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کر رہی ہے اور وہ اس بات کی خواہاں ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید کاروباری آسانیاں فراہم کی جائیں تاہم معیشت میں استحکام کی اہمیت کے پیش نظر حکومت کو معاشی اصلاحات کے عمل میں تیز رفتار اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، معاشی اصلاحات کے لیے کاروباری آسانیاں بھی پیدا کی جائیں۔
گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھ سکیں، وفاقی بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنے انتہائی ضروری ہے، حکومت کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات پر مبنی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے، ملکی کپاس کی صنعت اور کسانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ زرعی معیشت میں بھی بہتری لائی جا سکے۔


مشہور خبریں۔
نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:الیکشن کمیشن
?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ
جون
ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی: وزیر اعظم
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں
دسمبر
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر
اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے
جنوری
وفاقی حکومت ملک کی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے. احسن اقبال
?️ 17 نومبر 2025شکرگڑھ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے
نومبر
انفینکس نے ہاٹ سیریز کا سستا فون پیش کردیا
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف
اکتوبر
ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت
فروری
ہیگ ٹریبونل کے فیصلے درست ہیں: سابق اسرائیلی پراسیکیوٹر
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی سروگم ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان
مئی