?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لاہور میں ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔سیمینار سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈیجیٹل ویکسینیشن پاسپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ میں نا صرف مسافر بلکہ ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹوں کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔
انہوں نے ڈیجیٹل سسٹم میں رکاوٹ پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم میں بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس قومی شناختی کارڈ ہی نہیں، ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ مستقبل میں ضروری ہو گا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ تیزی سے ویکسین کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ سے قبل اینٹی باڈیز کے ٹیسٹوں کا اسٹینڈرڈ سیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی اقدام کامیاب نہیں ہو سکتا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی مظاہروں کی سونامی؛ نافرمانی کی ایک عظیم لہر کا اشارہ
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں سے صہیونیوں میں احتجاجی درخواستوں کی ایک
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی
دسمبر
امریکی جنگی جہاز کا عملہ کورونا سے متاثر
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد
دسمبر
یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں
?️ 4 ستمبر 2025یوکرین کی سلامتی کی ضمانت زمین کے بدلے ممکن نہیں ماسکو (انٹرنیشنل
ستمبر
شہباز شریف کا ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم
جنوری
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد سعدون الصیهود نے امریکی فریق سے
جولائی
مالزی کا اسرائیلی رجیم کی اقوام متحدہ سے رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مالیزیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے ایک پریس بریفنگ
اگست
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،
دسمبر