?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل درست قرار دے دیا گیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پانچ رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا، جس میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرلی گئیں، انٹراکورٹ اپیلیں پانچ دو کی اکثریت سے منظور کی گئیں، سپریم کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرآئینی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی شقیں بحال کردیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کے فیصلے کےخلاف اپیل کا حق دینے کیلئے معاملہ حکومت کو بھجوا دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ حکومت 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے حوالے سے قانون سازی کرے، ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی جائیں، بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے چند روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے تھے کہ محفوظ فیصلہ اسی ہفتے سنا دیا جائے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
تارکین وطن کے لئے ٹرمپ کا سخت پیغام
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر
غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین
جون
حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم
مارچ
جاپان نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے کرے گا؟
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے اچانک استعفیٰ کے اعلان کے
ستمبر
فرانسیسی صدر کے 3 عرب ممالک کے دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:علاقائی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ فرانسیسی صدر
دسمبر
اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
دسمبر
نیتن یاہو اپنے مخالفین کی فوج کو صاف کرنے کی کوشش میں
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: آج ہاریٹز نے نیتن یاہو اور گانٹز کی تصویر شائع کی
دسمبر