?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں چیلنج کرتی ہوں وزیراطلاعات کو اگر پی ٹی وی اور آپ واقعی آذاد ہیں تو کیا برطانوی عدالت سے شہباز شریف کے حق میں آنے والے فیصلے کی ہیڈ لائن آج آپ پی ٹی وی پر چلائیں گے- انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کہاں گئے فواد چوہدری اور فرخ حبیب؟؟ آئیں آج بھی کوئی پریس کانفرنس کریں۔
یاد رکھو جہاں جہاں انصاف آذاد ہوگا تم لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا- انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جب عدالتیں آذاد ہوں تو حق پر مبنی ہی فیصلے آتے ہیں۔ شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ ن کو مبارک ہو آج نیازی اور ان کی چیلوں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔برطانوی عدالت سے سرخرو ہونا ہمارے بیانیے کی جیت اور نیازی اور اسکے چیلوں کی تاریخی شکست ہے- انہوں نے مزید لکھا کہ برطانیہ میں شہباز شریف اور انکے خاندان کیخلاف 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
الحمدللّٰہ آج برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کردیا۔نیازی ، نیب اور ایف آئی اے کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے- واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ خیال رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
ستمبر
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیرِ صدارت
نومبر
شہبازشریف نے دہشتگردوں کوجلسوں میں کہا تھا کہ ہمارے طرف نہ آؤباقی جو کرنا کرو
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر محمدسیف نے کہا
مارچ
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد
?️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی
جنوری
یمن کی صورتحال،تاریخی اتحاد سے موجودہ کشیدگی تک
?️ 7 جنوری 2026 یمن کی صورتحال،تاریخی اتحاد سے موجودہ کشیدگی تک یمن، جو 1990
جنوری
وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل بحال کرانے کیلئے روس سے مدد طلب کرلی
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل
نومبر
شام کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل نے شام کی دشمنی پر مبنی
مئی
اردوغان اور مخالفین کے درمیان آئینی ترمیم کی بحث گرم
?️ 30 مئی 2025 سچ خبریں: اگر آج کل آنکارا کے اخبارات کے صفحات پلٹیں، تو
مئی