فواد چوہدری کی مریم نواز پر شدید تنقید

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مریم نوازکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنےکا اعتراف کیا، یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور  اعتراف ہے امید ہے مریم اشتہارات کنٹرول کرنےکی طرح بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کرلیں گی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ وہ پارٹی کا میڈیا سیل چلارہی تھیں، اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی، قوم چشم براہ ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز کسی کو کہہ رہی ہیں کہ چار چینلزکو کوئی اشتہار نہیں جائےگا۔آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز  نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی ہی آواز ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں انکار نہیں کر رہی کہ یہ آڈیو میری نہیں، یہ پرانی آڈیو ہے، میں تب پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی، وہ بہت پرانی ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ فلاں تقریر سے یا توڑ جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

🗓️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا جا رہا

چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں

🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے

وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ

🗓️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم

پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ

🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے

کیا حماس بھی اسرائیل خواتین اور بچوں کو مار رہی ہے؟

🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ نے کہا

700 صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ

🗓️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہودیوں کی عید

مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ

🗓️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے