?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، عدالت سے استدعا ہے کیسز کا فیصلہ کریں تاکہ لوگوں کو پتا چلے،اومنی اسکینڈل سے12 ارب روپے ریکور ہوئے ہیں،5 ہزار جعلی اکاؤنٹس تھے، شہبازشریف کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آئے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اومنی اسکینڈل میں 5 ہزار جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے تھے، اومنی اسکینڈل سے 12 ارب روپے ریکور ہوئے ہیں، شہبازشریف کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آئے، شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے نکلے، مشتاق چینی والے کے نام پر اربوں روپے کی ٹی ٹیز لگیں۔
فواد چودھری نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، شہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پر لائیو دکھانا چاہیے، شہبازشریف کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے،عدالت سے استدعا ہے کیسز کا فیصلہ کریں تاکہ لوگوں کو پتا چلے، زرداری اینڈ کمپنی نے جو پیسے لوٹے قوم حساب مانگ رہی ہے، شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بنتے ہی لوکل گورنمنٹ ختم کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو صحت کارڈ سے محروم رکھا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی وسائل کو اپنے لوگوں کے پاس رکھنا چاہتے ہیں، عمران خان نے آکر اس نظام کا خاتمہ کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو وسائل میں حصہ نہیں دے رہی، شریف فیملی نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف سازش کی، اسی طرح نوازشریف کے سامنے رانا شمیم کا حلف نامہ لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود معیشت بہتر ہو رہی ہے، آج پاکستان کی گروتھ 5.37 فیصد ہے، آج پوری دنیا پاکستان کی کورونا پالیسی کو فالو کر رہی ہے،پاکستان کی 100 بڑی کمپنیوں نے929 ارب کمائے، پرائیویٹ کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانی چاہئیں، ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، قرضوں کا بوجھ کم ہورہا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم ملک میں آنے والی پریشانیوں کی ذمہ داری قبول کر لی
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے
دسمبر
کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں شہادتیں 42 ہوگئیں
?️ 22 نومبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جمعرات کے
نومبر
PSL سیزن 6، نصیبو لعل نے علی ظفر کو چھوڑ دیا پیچھے
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ
فروری
لبنانی حکومت کو اپنی 4 اہم ترجیحات کی طرف واپس لوٹنا چاہیے: حزب الله
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:حزب الله کے ایک سینئر رکن حسن عزالدین نے کہا ہے
نومبر
پورپی پارلیمنٹ نے بحرین کو لیا آڑے ہاتھوں
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے
مارچ
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ بن گویر کو ہٹانے کی خواہاں
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے
نومبر
جنید خان بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں
?️ 14 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و گلوکار جنید خان نے بھارتی گلوکار
دسمبر
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب میں امریکہ اور سعودی عرب کی شرمناک شکست
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: لبنان کی نئی پارلیمنٹ کے ارکان نے آج منگل
جون