فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے

فواد چودہری

?️

کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک خوبی ہے کہ ہر چیز کو پڑھے بغیر مسترد کرنا ہے اور انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کو بھی مسترد کیا ، احسن اقبال نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے مسائل کا ادراک نہیں، نواز شریف، اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے بھی تو باہر ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اوورسیز پاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لے کر جاتے بلکہ باہر سے بھیجتے ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق جو ریمارکس دیے گئے اس کی مذمت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قائم علی شاہ ہو یا مراد علی شاہ ان کو صرف ربڑ اسٹمپ کے طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بٹھایا جاتا ہے، سندھ حکومت کے فیصلے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ بلاول اور زرداری ہاؤس سے ہوتے ہیں ، گورنر راج اس کا حل نہیں کیوں کہ یہ غیر جمہوری عمل ہے تاہم سندھ میں اس وقت آرٹیکل 140 اے لاگو کرنے کی ضرورت ہے، من پسند ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دے کر کب تک سندھ کو چلایا جائے گا ، سب سے زیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدین، گھوٹکی اور دیگر علاقوں کے نام پر پیسہ لیا جاتا ہے لیکن وہاں کام نہیں ہوتا ، گزشتہ چند سال میں لاڑکانہ پر 90 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن کام نظر نہیں آرہا، سندھ کو 3 سال میں ایک ہزار 600 سے ایک ہزار 800 ارب روپے دیے گئے اور اس بجٹ میں بھی سندھ کا حصہ بڑھایا گیا ہے ، سندھ کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ گیا کہاں؟ سندھ حکومت اتنا پیسہ ملنے کے باوجود اب تک پولیس محکمہ کو ٹھیک نہ کر سکی اور کراچی پولیس میں اتنی اہلیت نہیں کہ امن بحال کرے ، جس کی وجہ سے سندھ حکومت ہر سال وفاق کی منت کرتی ہے کہ رینجرز کو صوبے میں رہنے دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا اقوام متحدہ سے شام میں سیاسی منتقلی کیلئے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ

?️ 24 اکتوبر 2025 نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ سے شام کی سیاسی

اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

غزہ کے الشفا ہسپتال میں قابضین کے جرائم کی ہولناک رپورٹ

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ الشفا

ٹرمپ کا برطانوی وزیر اعظم کا مذاق، اسٹارمر پر نئی تنقید

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے برطانوی

طالبان کا افغان قومی پرچم کو بدلنے کا حکم

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے قومی ٹیلی ویژن کے لوگو اور عوامی مقامات سے

جمہوریت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کی وزارت داخلہ کے نائب محمد نبی عمری نے اس

غزہ کے حالات ناگفتہ بہ

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ

تل ابیب کے خلاف حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت ایک واضح حقیقت ہے:صیہونی اخبار

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے