?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک خوبی ہے کہ ہر چیز کو پڑھے بغیر مسترد کرنا ہے اور انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کو بھی مسترد کیا ، احسن اقبال نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے مسائل کا ادراک نہیں، نواز شریف، اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے بھی تو باہر ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اوورسیز پاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لے کر جاتے بلکہ باہر سے بھیجتے ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق جو ریمارکس دیے گئے اس کی مذمت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قائم علی شاہ ہو یا مراد علی شاہ ان کو صرف ربڑ اسٹمپ کے طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بٹھایا جاتا ہے، سندھ حکومت کے فیصلے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ بلاول اور زرداری ہاؤس سے ہوتے ہیں ، گورنر راج اس کا حل نہیں کیوں کہ یہ غیر جمہوری عمل ہے تاہم سندھ میں اس وقت آرٹیکل 140 اے لاگو کرنے کی ضرورت ہے، من پسند ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دے کر کب تک سندھ کو چلایا جائے گا ، سب سے زیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدین، گھوٹکی اور دیگر علاقوں کے نام پر پیسہ لیا جاتا ہے لیکن وہاں کام نہیں ہوتا ، گزشتہ چند سال میں لاڑکانہ پر 90 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن کام نظر نہیں آرہا، سندھ کو 3 سال میں ایک ہزار 600 سے ایک ہزار 800 ارب روپے دیے گئے اور اس بجٹ میں بھی سندھ کا حصہ بڑھایا گیا ہے ، سندھ کے پاس اتنا پیسہ آیا لیکن وہ گیا کہاں؟ سندھ حکومت اتنا پیسہ ملنے کے باوجود اب تک پولیس محکمہ کو ٹھیک نہ کر سکی اور کراچی پولیس میں اتنی اہلیت نہیں کہ امن بحال کرے ، جس کی وجہ سے سندھ حکومت ہر سال وفاق کی منت کرتی ہے کہ رینجرز کو صوبے میں رہنے دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
کیا فیس بک نئے نام سے خود کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے؟
?️ 20 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب
اکتوبر
مسلم لیگ ن کا ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک
اپریل
مغربی کنارے میں ایک اور جنین
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی
اگست
نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگراں حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول
مارچ
یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی نئی پابندیاں
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کے انصار اللہ کے مالیاتی
اپریل
صدی کے سب سے بڑے جھوٹ کی برسی
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا کہ 5 فروری 2023
فروری
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر
بھارت کے خلاف امریکی پابندیوں کی سرگوشیاں، سینیٹرز مخالف
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس میں ورجینیا کے سینیٹر مارک وارنر نے کہا
اکتوبر