فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستے سے تجاوزات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں یہ تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا۔

سیکریٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیم سیفٹی ایکٹ کا مسودہ تیار ہے، ڈیم سیفٹی ایکٹ کے اس مسودے کو دو ماہ میں حتمی شکل دے دیں گے، ہم ٹنل سیفٹی کے معاملے کو بھی ایکٹ میں شامل کریں گے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اگست 2024 تک پنجاب میں دریاؤں اور آبی گزر گاہوں کے راستے میں کوئی تجاوزات نہیں تھیں، 18 فروری 2025 تک سرگودھا زون مین آبی گزرگاہوں میں 153 تجاوزات جبکہ ملتان زون میں 676 تجاوزات ہیں، لاہور اور ساہیوال میں کوئی تجاوزات نہیں جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور پوٹھوہار زون سے ڈیٹا نہیں آیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں تجاوزات سے متعلق سپارکو کا ڈیٹا فراہم کریں، دریاؤں کے راستوں میں تجاوزات تباہی کا باعث بن رہے ہیں، تمام زونز سے تجاوزات کا ڈیٹا کیوں نہیں آیا۔

فیڈرل فلڈ کمیشن حکام نے کہا کہ انہیں تجاوزات کا ڈیٹا پنجاب حکومت دیتی ہے، تمام زونز کا ڈیٹا نہیں دیا۔

چیئرمین شہادت اعوان نے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کا ڈیٹا نہیں مل رہا تو فیڈرل فلڈ کمیشن کو بند کر دیں، دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں میں تجاوزات ختم کرائیں، سیلاب سے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے، سیلاب سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں، اس طرح کام نہیں چلے گا، آبی گزرگاہوں سے پنجاب میں تجاوزات ہٹائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن تجاوزات ہٹوائے ورنہ یہ مجرمانہ غفلت ہو گی، کمیشن کو ایک ماہ دے رہے ہیں، اگر ایک ماہ میں تجاوزات نہ ہٹیں تو کمیشن کے خلاف کارروائی کریں گے۔

فلڈ کمیشن حکام نے جواب دیا کہ ہمیں صوبوں سے معلومات میں وقت لگ جاتا ہے، اس پر چیئرمین کمیٹی نے فیڈرل فلڈ کمیشن کے قائم مقام چیئرمین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر نہیں کر سکتے تو کسی اور کو چیئرمین لگانے کی سفارش کر دیتے ہیں۔

سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ ہم ایک ماہ میں تجاوزات ختم کرائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں حساس دن

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی کی صورتحال بالخصوص معیشت کے شعبے میں ان دنوں

حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے ہوگا

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر، حج

لبنانی سیاستدان نے سعودی سفیر کے نئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا

?️ 24 مئی 2022گزشتہ روز لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنان

صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ممالک 

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

کیا امریکی فوج عراق سے نکلیں گی؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی دستوں کی صورتحال اور اس ملک سے

غزہ میں صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا لرزہ خیز انکشاف

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اور مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی

قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیر اعظم

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی

حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ آنے کی یقینی دہانی کرادی

?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے