فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت، علما کردار ادا کریں۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرأت سے بھارت کو شرم ناک شکست ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں مگر دہشت گردی اور یہ کوششیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اِس ملک کو ترقی دینے کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگ یہاں آکر دہشت گردی کرتے ہیں اور ہمارے لوگ شہید ہورہے ہیں، بلوچستان اور کے پی میں بے گناہ لوگ خوارج کا نشانہ بن رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ نہ جادو ٹونے سے اور نہ کسی اور طریقے سے صرف شب و روز محنت سے ملک ترقی کرے گا، پوری قوم کو قومی معاملات پر یکجا ہونا ہوگا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دشمن حیران اور دوست خوش ہیں کہ پاکستان نے نہ صرف دشمن کے خلاف معرکہ جیتا بلکہ دوست ممالک اسے اپنی فتح سمجھتے ہیں اور ہمیں مبارک باد دیتے ہیں مگر یہاں اگر زہر آلود پروپیگنڈا کیا جائے تو اسے مسترد کرنا صرف ہماری نہیں سب کی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونی حکومت کے کرائے کے فوجیوں کے لیے فلسطینی مزاحمت کی آخری تاریخ

?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی مزاحمت کے سیکورٹی ادارے نے اعلان کیا کہ

حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے

الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب

?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن

پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم

?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیرتﷺ میوزیم کا

اپوزیشن کی جیت سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ

?️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ

20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک

بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:بحرین کے عوام نے گذشتہ رات مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے

کیا بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے یا افغانستان؟

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے