فردوس عاشق نے مودی کو (ن) لیگ کے سرکا تاج قرار دے دیا

میں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا:فردوس عاشق

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو (ن) لیگ کے سر کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی (ن) لیگ کے سرکا تاج ہے مودی اور شریف خاندان کی ملک دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔

آزاد کشمیر میں مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اور شریف خاندان کی ملک دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نےکہا کہ نوازشریف نے مودی اور جندال سے مل کرکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جب کہ مودی کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی (ن) لیگ کے سرکا تاج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکشمیرکے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اور آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی جارحانہ اور موثر انداز میں لڑا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ حکمت عملی سے آزادی کی تحریک میں نئی جان آئی، بھگوڑے ظل سبحانی کو کشمیریوں کا مسیحا کہنا کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں کینسر کی بیماری بڑھنے کے حیرت انگیز اعداد و شمار

?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے قومی مرکز برائے کینسر ٹیومر کے ڈائریکٹر نے کہا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے

اسلام آباد دھماکہ: پمز میں لائے گئے 28 شہدا کی تفصیل جاری

?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد دھماکہ کے پمز میں لائے گئے

جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی

?️ 3 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)  جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران

ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ

کیا مراکش نے فرانسیسی صدر کو دعوت دی ہے؟مراکشی حکام کیا کہتے ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مراکش کی حکومت کے ایک سرکاری ذریعے نے فرانسیسی وزیر

واٹس ایپ پر مونیٹائزیشن شروع کیے جانے کا امکان

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی یوٹیوب

تل ابیب اور دمشق سیکورٹی معاہدہ؛ اسرائیل کے دروازے سے طاقت کی تلاش

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے تل ابیب اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے