فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید

سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا: فرخ حبیب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے  انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول، آصف ذرداری کی کرپشن کے وارث ہیں۔ بلاول صاحب، آپ کو اور آپ کی پارٹی کو کرپشن اور حکومت پر تنقید برائے تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول صاحب، گلگت بلتستان کےحالیہ انتخابات میں آپ کے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں، آزاد کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل بھی آپ ایسے ہی بلبلا رہے تھے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ  آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن سب سے بہتر ہے، وہاں پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔فرخ حبیب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس الیکشن میں بلاول اور مریم گئے وہاں پی ٹی آئی کو ریکارڈ ووٹ حاصل ہوئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بلاول بھٹو کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بلاول اور مریم الیکشن مہم میں چلاچلا کر پاگل ہوگئے، بعد میں ان پر انکشاف ہوا ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے پیغام میں  فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے 8 امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ پیوٹن کے سامنے جھک گئے: بائیڈن

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جو بائیڈن نے دعویٰ

ایکسوس: اسرائیل حماس کے خلاف اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرنا چاہتا ہے

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایکسوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، وزیراعظم

?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی

جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک

کیس نمبر 9 کا انتخاب ضروری تھا، ناظرین کو ریپ کیسز اور عدالتی نظام کی آگاہی ملے گی، آمنہ شیخ

?️ 30 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے بتایا کہ سات

ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ

?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب

کراچی سے ساہیوال آنے والی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی

?️ 3 ستمبر 2021سکھر (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے ساہیوال آنے والی کارگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے