فاروق ستار کی شکایت وزیراعظم سے، غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر سینئر وزیر سندھ حکومت شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی شکایت وزیر اعظم سے ہے مگر غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں، ذاتی شکوؤں کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی بارش کو جواز بنا کر سترہ سالہ بدعنوانی کا الزام لگانا دراصل اِن کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، ایم کیو ایم کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں شریک رہے۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام آج بھی ایم کیو ایم کی نام نہاد شہری حکومت کے دور کی کرپشن، جعلی بھرتیوں اور اداروں کی تباہی بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم اپنی چالیس سالہ تاریخ میں نہیں کر سکی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کے اہم علاقے شدید بارش کے بعد گھنٹوں میں معمول پر آگئے تو ایم کیو ایم بوکھلا گئی، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا عمل جاری ہے، بارش قدرتی عمل ہے، ایم کیو قدرتی آفت میں بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور رہے گا، شہر کو سندھ سے الگ کرنے کا بیانیہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے ہیں، پیپلز بس سروس، کے فور منصوبہ، اور انفراسٹرکچر کی بہتری اس کی مثال ہیں۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی جماعت کی سابقہ چالیس سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔

مشہور خبریں۔

26 ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا، وزیراعظم

?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے

صیہونی حکومت کے بعض عہدہ دار ایران کےجاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کی طرف سے

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول امریکہ کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا نیا دعویٰ

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو

ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کے انتخاب کے لیے ہدایات جاری کردیں

?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2

نیتن یاہو کے لیے نیا بحران، اتدوکس یہودیوں نے اسرائیل کی اقتصادی بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا

?️ 10 نومبر 2025نیتن یاہو کے لیے نیا بحران، اتدوکس یہودیوں نے اسرائیل کی اقتصادی

کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 19 جولائی 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی

سیلاب کے بعد بیماریوں کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا ‘ایک اور تباہی’ کا انتباہ

?️ 18 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے