?️
کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر سینئر وزیر سندھ حکومت شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا۔
ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی شکایت وزیر اعظم سے ہے مگر غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں، ذاتی شکوؤں کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی بارش کو جواز بنا کر سترہ سالہ بدعنوانی کا الزام لگانا دراصل اِن کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، ایم کیو ایم کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں شریک رہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام آج بھی ایم کیو ایم کی نام نہاد شہری حکومت کے دور کی کرپشن، جعلی بھرتیوں اور اداروں کی تباہی بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم اپنی چالیس سالہ تاریخ میں نہیں کر سکی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کے اہم علاقے شدید بارش کے بعد گھنٹوں میں معمول پر آگئے تو ایم کیو ایم بوکھلا گئی، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا عمل جاری ہے، بارش قدرتی عمل ہے، ایم کیو قدرتی آفت میں بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور رہے گا، شہر کو سندھ سے الگ کرنے کا بیانیہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے ہیں، پیپلز بس سروس، کے فور منصوبہ، اور انفراسٹرکچر کی بہتری اس کی مثال ہیں۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ فاروق ستار کو چاہیے کہ وہ بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی جماعت کی سابقہ چالیس سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ہاتھوں یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ
نومبر
النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل
مارچ
بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے
اکتوبر
جنگ بندی کی نئی تجاویز پر حماس کا ردعمل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
اپریل
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔ آصفہ بھٹو
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ
جون
Velicia Huston On growing up and growing older in Hollywood
?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
امریکی عوام صیہونیوں سے مطمئن نہیں
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے نے شہریوں کو سب
نومبر