?️
اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے جو بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری مانی جاتی ہے۔ پاکستان نےفائزر سے1کروڑ 30لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ کیاہے، کوویکس گزشتہ ماہ پاکستان کو1لاکھ600 فائزرڈوز فراہم کرچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے مزید چودہ ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کےحوالےکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی، جہاں انہیں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز میں اسٹاک کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نےفائزر سے1کروڑ 30لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ کیاہے، کوویکس گزشتہ ماہ پاکستان کو1لاکھ600 فائزرڈوز فراہم کرچکا ہے جبکہ فائزرکی جانب سےرواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا امکان ہے۔فائزر دائمی امراض کا شکار،کمزورقوت مدافعت افراد کو لگائی جارہی ہیں، اسکے علاوہ بیرون ملک جانےکےخواہشمند افراد بھی اس سے مستفیذ ہورہے ہیں، امریکی ویکسین ملک کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی خصوصی آپریشن میں رسوا کن شکست!
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے گزشتہ ہفتے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ
مئی
لبنان اور مغربی کنارے میں خوشی کی لہر
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں قابض حکومت کے متعدد فوجیوں کی گرفتاری کی خبر
مئی
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں بڑے اضافے کا امکان
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود سول وعسکری ملازمین
اپریل
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض
ستمبر
مقبوضہ یروشلم کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 30 جنوری 2023فلسطینی وزارت صحت نے آج پیر کی صبح اعلان کیا کہ ہیبرون
جنوری
’دنیا کی کوئی طاقت پاک-ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی‘، ایرانی صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران
اپریل
مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری
?️ 28 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے
اگست
اسرائیلی انٹیلیجنس کو اور دھچکا
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:ایک سینئر اسرائیلی انٹیلیجنس افسر نے طوفان الاقصی آپریشن میں ناکامی
جنوری