غیرمعمولی بارشوں سے پنجاب کے اضلاع متاثر، متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بارشیں پوٹھوہار ریجن کے اضلاع چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئیں، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اقدامات کئے، جس کی بدولت سیکڑوں شہریوں کی جانیں بچائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ چکوال میں 209، جہلم میں 298 اور راولپنڈی میں 450 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ صرف پوٹھوہار ریجن میں ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لیا اور جہلم میں 64 افراد سمیت درجنوں شہریوں کو کامیابی سے ریسکیو کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خود تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی نگرانی کی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جاسکے اور صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

فرانس کی بجٹ کی گہری دلدل سے نکلنے کی آخری کوشش

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:فرانس کی حکومت نے بجٹ کی جمود سے نکلنے کے لیے

قتل کے حکم عراق کے باہر سے ملتے ہیں:عراقی سیاسی تنظیم

?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:عراق کے الفتح اتحاد کے ایک رکن نے کہا کہ اس

انگلینڈ کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: چند روز قبل رشی سنک نے اس ملک میں ہونے والے

یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو

موزمبیق میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کا حملہ، پالما نامی شہر پر قبضہ کرلیا

?️ 1 اپریل 2021پالما (سچ خبریں)  بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بار

12 روزہ بے بسی کی داستان؛ امریکہ اسرائیل کے لیے جنگ میں کیوں اترا؟

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ میں امریکہ نے براہِ راست مداخلت

مغربی کنارے کے مجاہدین کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے مغربی کنارے میں جاری

بزور طاقت خفیہ طریقے سے لائی جانے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل

?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے