?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کیخلاف 31 مارچ کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے، ہے، وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں دی جائے گی اور مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پاکستان میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے براہ راست ملوث ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر قانونی مقیم اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز 31 مارچ 2025ء تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت یکم اپریل سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدری کا سلسلہ شروع کرے گی، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام یکم نومبر 2023ء سے لاگو ہے، حکومت کے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے فیصلے کے تسلسل میں قومی قیادت نے اب افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام غیرقانونی غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو دوبارہ بتایا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025ء سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، حکومت یکم اپریل سے ان غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک بدری کا سلسلہ شروع کرے گی کیوں کہ ایسے افراد کی باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی کافی وقت دیا جا چکا ہے اور اب بھی اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وطن واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
جون
جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم
مئی
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ
?️ 19 جون 2025تل ابیب: (سچ خبریں) ایران نے میزائلوں سے اسرائیل پر اب تک
جون
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان استقامت کے خلاف اتحاد ناکام
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالملک
مئی
امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیئر سینیٹر لنڈسے گراہم نے الاقصیٰ طوفان
اکتوبر
لانگ مارچ کی صورتحال
?️ 25 مئی 2022(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی
مئی
جنرل سلیمانی عالم اسلام کے شہید
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما دوغو پرینیک نے
جنوری
صیہونی فوجی چھاؤنی سے بھاری مقدار میں گولہ بارود چوری
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے
نومبر