?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کے لیے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ، صحافیوں کے لیے تاریخ کی سب سے مہلک جنگ
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: جنگی اخراجات کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ
اپریل
’روپے کی قدر میں اضافہ عارضی ثابت ہوسکتا ہے‘
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گولڈمین گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر
اکتوبر
شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ عظمی بخاری
?️ 22 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
ملک میں کورونا کا وار جاری مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں
ستمبر
سی ڈی اے کا زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے افسران کی ٹیم خلیجی ملک بھیجنے کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام
جولائی
سانحہ اے پی ایس کو 11 برس بیت گئے، زخم آج بھی تازہ
?️ 16 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کو
دسمبر
غزہ نے تمام اسرائیلی کابینہ کو اقتدار کا سبق سکھایا: معاریو
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ نے ایک تجزیے
مئی
شام میں داعش کی واپسی؛ پہلا بڑا حملہ، سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:شام میں داعش کے زیرزمین گروہوں کی واپسی کا خطرہ
جون