?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی پر ملزم علی امین گنڈاپور (وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ) کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت مقدمے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوسکے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم پیش ہوا نا ہی وکیل، مسلسل عدم پیشی ناقابل قبول ہے۔
فاضل جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزم کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت بھی 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کو اس کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے، تاہم بعد ازاں ضلعی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں، اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، 6 میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد کیے ہیں۔
موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کے رہنما نے پولیس کے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف رائفلوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اور گاڑی میں اسلحہ کا لائسنس موجود تھا۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ شراب کی بوتل میں شہد لے کر جا رہے تھے، جسے پولیس اہلکاروں نے ضبط کر لیا۔


مشہور خبریں۔
اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے
مئی
افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا
?️ 24 اگست 2021طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
اگست
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
امریکی منصوبہ؛ غزہ کی انتظامیہ اور فلسطینی خودمختاری پر پابندیاں
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے قرارداد 2803 کے ذریعے پیش کیا گیا امریکہ
نومبر
عوام عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں: اسد عمر
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی اسد عمر
جولائی
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری
?️ 26 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں
مارچ
وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ
اکتوبر
فلسطینیوں کی جدوجہد میں اسلامی قوموں کی شاندار شمولیت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:عراقی تجزیہ کار قاسم سلمان العبودی نے عرب حکمرانوں کی فلسطینیوں
اکتوبر