?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال اور کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کی ویکسینیشن کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے تاہم غیر ملکیوں کی ویکسینیشن کےلیےعمر کی حد ان کی سہولت کے لئے ساٹھ سے پچاس سال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کی ویکسینیشن کیلئےعمر کی حد میں کمی کا فیصلہ، کیا ہے، اسی تناظر میں غیر ملکیوں کی ویکسینیشن کےلیےعمر کی حد ساٹھ سے پچاس سال کر دی گئی ہے،عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی کورونا ویکسینیشن کاحکم نامہ پانچ اپریل کو جاری ہوا تھا، فیصلے سے پاکستان میں مقیم غیر ملکی ہیلتھ ورکرز، شہری مستفید ہونگے تاہم پچاس سال سےزائد عمر کےغیر ملکی کرونا ویکسینیشن کراسکیں گے۔
دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لئے چالیس سال سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے اوپر کے ہیں تو رجسٹریشن کرالیں، 50 سال سے اوپر کے افراد کی واک ان ویکسین کل سے شروع ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 452 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جیل میں بندھ سیاسی رہنما کہاں ووٹ ڈالیں گے
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں
مارچ
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر
چوہدری پرویزالہٰی کا پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان
?️ 14 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے صوبے میں 5 نئے اضلاع
اکتوبر
آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں
اکتوبر
سعودی کا رخ دمشق کی طرف؛ کیا بن سلمان مسائل سے بھاگ رہے ہیں؟
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:االمیادین نیٹ ورک نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں اس ملک کے
فروری
بحرین کے بادشاہ کا ریاض کے ایئرپورٹ پر بن سلمان نے کیا استقبال
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ آج غیر اعلانیہ
مارچ
آٹھ سالہ امریکی بچے کا بندوق سے کھیل؛ایک سالہ بچی ہلاک
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں بندوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک آٹھ
جولائی
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیر صحت کا اظہار تشویش
?️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں
اگست