?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم مخلص نہیں ہے ، پی ڈی کا کوئی وجود نہیں ہے،پی ڈی ایم استعفیٰ لینے آئی تھی،وزیراعظم کہیں گئے آج بھی موجود ہیں،عمران خان جس بات پر آئیں تو انصاف کا ترازو ساتھ ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم آپس میں دست و گریباں ہیں،پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے،پی ڈی ایم استعفیٰ لینے آئی تھی،وزیراعظم تو آج بھی موجود ہیں،حالات و وقت نے بتایا کہ پی ڈی ایم مخلص نہیں،پی ڈی ایم کا کوئی وجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اور ن لیگ کا ٹارگٹ پیپلز پارٹی ہے،2 پارٹیاں ایک جانب اور 2 دوسری جانب ہیں،پی ڈی ایم ہمارا مسئلہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک منتخب شخص منتخب ہوکر حلف نہیں لیتا تو ممبر نہیں ہوتا،اس سب پر الیکشن رولز بالکل خاموش تھے،الیکشن رولز اور آئین میں بھی کمی تھی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات ہونے کے 60 روز تک حلف نہ لینے والا ڈی سیٹ ہوجائیگا۔
سرور خان نے کہاکہ ایک صاحب کا تعلق ہمارے حلقہ سے ہے،چوہدری نثار کو عوام نے مینڈیٹ دیا،اگر وہ حلف نہیں لیتے تو نئے الیکشن کرانے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے پر آواز اٹھائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار تو مفرور ہیں ان کو ملک واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے پر پابندی کی بنا پر چارٹر فلائٹس لی گئی۔
انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہیں،پی ٹی آئی جس پوزیشن پر ہے اس میں جہانگیر ترین کا کردار ہے،میں نے ان کے ساتھ ہی پارٹی جوائن کی،جہانگیر ترین سے دوستی ہے، لیڈر عمران خان ہے۔
انہوں نے کہاکہ خسرو بختیار، نصراللہ دریشک، پرویز الٰہی کو شوگر ملز کے معاملہ پر نوٹس دے دیا گیا ہے،نیب میں میرے خلاف بھی انکوائری جاری ہے،عمران خان جس بات پر آئیں تو انصاف کا ترازو ساتھ ہوتا ہے،علیم خان اور سبطین خان کو وزیراعظم نے کلیئر ہوکر آنے کا کہا۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، آصف علی زرداری کا بھارت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے
مئی
یوکرین کے بحران میں مغربی ایشیائی ممالک کی غیر جانبداری کی وجہ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پروفیسر کرسٹوفر فلپس کے ایک مضمون میں، مڈل ایسٹ آن
اپریل
ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے:امریکی صدر
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے
فروری
صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کا مؤقف
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے
مئی
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے
دسمبر
پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کا فیصلہ
?️ 14 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلی
جنوری
افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بیوٹی فلٹرز ختم کرنے کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان
دسمبر