🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہوابازی نے تحریری جمع کرایا کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور کے پائلٹس سے متعلق بیان دینے سے 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں۔ گذشتہ ماہ سول
ایوی ایشن نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا ئی تھی ۔سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کے مرتکب دو سینئر جوائنٹ ڈایریکٹرلائسنس کو برطرف کیا گیا ہے۔
ان افسران نے پائلٹس کو امتحانی سسٹم تک غیرقانونی رسائی دی جس پر ان کے خلاف ایف آئی اے میں فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ سول ایوی ایشن نے فراڈ کے مرتکب 54 میں سے 32 پائلٹ کے لائسنس معطل کئے۔سکرونٹی کے دوران پی آئی اے نے 30 پائلٹس کو غلط معلومات فراہم کی۔پائلٹ نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا جبکہ دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویز کے مطابق جس دن پائلٹ یا یحیحی مصور نے امتحان دیا اس وقت وہ فلائٹ پر تھے جبکہ دو پائلٹس امتحان کے روز ملک میں موجود ہی نہیں تھے، اسی طرح پائلٹ شوکت محمود نے عیدالاضحیٰ کے روز امتحان دیا جبکہ 28 پائلٹس نے ہفتہ وار چھٹی کے روز امتحان دیا۔
خیال رہے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں کپتان اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا، بعد ازاں گذشتہ سال نومبر میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں پی آئی اے انجینئرنگ کی مبینہ غفلت سامنے آئی تھی ،تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا، اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، انجن بلیڈ ٹوٹا ہونے کے باوجود طیارے کو اسلام آباد روانہ کیا گیا، پرواز پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جارہی تھی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے بھارت میں زیرحراست کشمیری قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا
🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ
اپریل
ٹرمپ، ترکی اور اسرائیل شامی بغاوت کے ڈیزائنر
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے امریکن نیشنل کونسل آن عرب ریلیشنز کے ایک
دسمبر
ایک "منحوس اتفاق رائے”؛ روس کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے کیف کو مغرب کی ہری جھنڈی!
🗓️ 30 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر کے ایک اعلیٰ مشیر نے اعتراف کیا
اگست
مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں
جون
نیتن یاہو نے ایک خطرناک جوا شروع کردیا
🗓️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی تجزیہ کار ڈانا ویس
مارچ
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا
🗓️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ
ستمبر
جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
🗓️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی
مارچ
بائیڈن اور ہیرس میرے قتل کے ذمہ دار ہیں: ٹرمپ
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے جانشین
اگست