?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی افواج کی مسلسل کھلی جارحیت، جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہریوں بشمول بزرگ، خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں، کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے عوام تک خوراک، پانی اور بنیادی ضروریات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کے مطابق غزہ میں ہر 10 میں سے 1 بچہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غذائی قلت کا شکار ہے، جس سے انسانی ساختہ قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، فلسطینی عوام کی نسل کشی کا خاتمہ، غیر انسانی محاصرہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی فوری ترسیل کا مطالبہ دہراتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے شام پر حالیہ حملوں کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، یہ بلا جواز حملے اسرائیل کی خطے میں بے روک ٹوک خطرناک جارحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسی جارحانہ کارروائیوں سے باز رکھے جو پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور ملک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
?️ 26 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری عوام
جنوری
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
عراقی مزاحمتی گروہوں کا امریکی قابضین کو اہم پیغام
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکی
جولائی
افغانستان میں داعش کا لیڈر ہلاک: طالبان
?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ طالبان
ستمبر
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ
مارچ
حزب اللہ: لبنانی حکومت کا موقف قومی حقوق کے دفاع کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ دشمن کو آزادانہ رعایتیں دینا
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے علی فیاض نے اس بات پر
دسمبر
ویکسین نہ لگوانے پر سِم بلاک کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلہ
جولائی
امریکہ میں انٹرنیٹ کی نگرانی کیسے کی جاتی ہے؟
?️ 21 دسمبر 2022سچ خبریں:اس وقت امریکی سیاسی رہنماؤں کو ایسے خوف کا سامنا ہے
دسمبر