?️
واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے فوج بھیجنے کی پیشکش پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ بی بی سی کے مطابق نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کا حصہ بننے کی پیشکش یا کم از کم اس کا حصہ بننے پر غور کے لیے پاکستان کے بہت مشکور ہیں، پاکستان اس حوالے سے ایک اہم ملک ہے، اگر وہ اس پر متفق ہو جاتے ہیں تاہم فورس کے مینڈیٹ، کمانڈ اور فنڈنگ کے معاملات پر اب بھی بحث جاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ منصوبے کا اگلا مرحلہ بورڈ آف پیس اور فلسطینی ٹیکنو کریٹ گروپ کا قیام ہے، جو روزمرہ کی گورننس کے معاملات دیکھے گا، جب یہ معاملہ طے پا جائے گا تو اس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہمیں سٹیبلائزیشن فورس کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟ ان کی مصروفیت کے اصول کیا ہیں؟ اور غیر فوجی معاملات میں ان کا کردار کیا ہو گا؟
قبل اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندارابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غزہ امن فورس کے لیے اپنی فوج بھیجنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ہمارے پاس فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ کی کوئی معلومات نہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کے دورہ واشنگٹن کی خبر درست نہیں ہے کیوں کہ تاحال امریکہ میں اعلیٰ سطح کے وفد کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے، نہ ہی غزہ میں فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کے دورہ امریکہ کی مستند معلومات ہیں، سرکاری دوروں کا اعلان حکومت پاکستان باضابطہ طور پر کرتی ہے۔
اس معاملے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس میں شرکت کے لیے پاکستان اپنے فوجی بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے کام میں شامل نہیں ہو گا، اس سلسلے میں پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہیئے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے آئی ایس ایف کے کردار پر دیگر اہم ممالک کی طرح پاکستان بھی اس کے لیے تیار نہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزارتِ انصاف کے دو اہم اداروں کے انضمام کی کارروائی جاری
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: چار مطلع ذرائع نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ
مئی
امریکی ملحد خاتون نے قرآن پاک کا دفاع کیا
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی خاتون نے اس ملک کے لوگوں کو مخاطب کرتے
نومبر
امریکی غزہ میں بائیڈن کی بربریت کے مخالف
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:اِپسوس امریکیوں کے مشترکہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
اکتوبر
غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے منظرنامے؛ کیا جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: آج، ہفتہ، یکم مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے
مارچ
اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر عثمان بزدار کی حکام کو ضروری ہدایات
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی
دسمبر
پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 29 جنوری 2026غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی غزہ کی پٹی میں
جنوری
سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اپریل