غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے فوج بھیجنے کی پیشکش پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، امریکی وزیرِ خارجہ

?️

واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کیلئے فوج بھیجنے کی پیشکش پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ بی بی سی کے مطابق نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غزہ سٹیبلائزیشن فورس کا حصہ بننے کی پیشکش یا کم از کم اس کا حصہ بننے پر غور کے لیے پاکستان کے بہت مشکور ہیں، پاکستان اس حوالے سے ایک اہم ملک ہے، اگر وہ اس پر متفق ہو جاتے ہیں تاہم فورس کے مینڈیٹ، کمانڈ اور فنڈنگ کے معاملات پر اب بھی بحث جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ منصوبے کا اگلا مرحلہ بورڈ آف پیس اور فلسطینی ٹیکنو کریٹ گروپ کا قیام ہے، جو روزمرہ کی گورننس کے معاملات دیکھے گا، جب یہ معاملہ طے پا جائے گا تو اس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہمیں سٹیبلائزیشن فورس کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی؟ ان کی مصروفیت کے اصول کیا ہیں؟ اور غیر فوجی معاملات میں ان کا کردار کیا ہو گا؟

قبل اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندارابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غزہ امن فورس کے لیے اپنی فوج بھیجنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ہمارے پاس فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ کی کوئی معلومات نہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کے دورہ واشنگٹن کی خبر درست نہیں ہے کیوں کہ تاحال امریکہ میں اعلیٰ سطح کے وفد کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے، نہ ہی غزہ میں فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر کے دورہ امریکہ کی مستند معلومات ہیں، سرکاری دوروں کا اعلان حکومت پاکستان باضابطہ طور پر کرتی ہے۔

اس معاملے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس میں شرکت کے لیے پاکستان اپنے فوجی بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے کے کام میں شامل نہیں ہو گا، اس سلسلے میں پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہیئے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے آئی ایس ایف کے کردار پر دیگر اہم ممالک کی طرح پاکستان بھی اس کے لیے تیار نہیں۔

مشہور خبریں۔

شہدائے کربلا نے کیا پیغام دیا ہے؟عمر ایوب کی زبانی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ

صیہونی حکومت کی سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کی مخالفت

?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں:    یدیعوت احرونوت اخبار نے آج جمعہ کو لکھا ہے

پلانٹڈ میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلانا بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دہشتگردی کے ماڈیول کو تباہ

افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا

نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت سیکورٹی مسائل کی وجہ سے اچانک معطل 

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیراعظم بنیامین نیتن

شام کے نئے حکمران صیہونی جارحیت کے دباؤ میں ، بحران بڑھنے کا خدشہ: الجزیرہ

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام  کے خلاف خصوصاً

24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر وزیر اعظم کا پیغام

?️ 28 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24

نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا:منظور وسان

?️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر منظوروسان نے پیشگوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے