غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہوچکا ، 58اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشا دیکھ رہے ہیں‘سراج الحق

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، شہر پر بارود کی آگ برس رہی ہے اور بچ جانے والے فاقوں اور بیماریوں سے مررہے ہیں۔گزشتہ پانچ ماہ میں اسرائیلی بمباری سے 32ہزار فلسطینی شہید ہوچکے، شہدا میں 11ہزار بچے شامل ہیں، 38ہزار لاپتہ اور 77ہزار زخمی ہیں ۔

وزیراعظم غزہ کو بچانے کے لیے وہ اقدامات کریں جن کی اہل فلسطین پاکستان سے توقع کررہے ہیں۔ قوم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ جمعة الوداع کو اہل فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے ملک بھر میںیوم القدس منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ ٹائون میں چیریٹی فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد اور سربراہ پروگریسو گروپ مہوین حسن بھی ان کے ہمراہ تھی۔ چیریٹی فیسٹیول کا مقصد اہل فلسطین کے لیے فنڈریزنگ ہے۔تقریب کا اہتمام الخدمت فائونڈیشن اور پروگریسو گروپ بحریہ ٹائون کی جانب سے کیا گیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حماس کے سربراہ نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ایٹمی اسلامی اور اہم ملک ہونے کے ناطے اسلام آباد غزہ میں جنگ بندی کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔

انھوں نے کہا کہ آج عرب دنیا میں چھٹا روزہ ہے، لیکن اسرائیل مسلسل بمباری کر رہا ہے، غزہ میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں، اس ساری صورت حال میں 58اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشا دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا اہل فلسطین کا درد محسوس کر رہی ہے، مگر حکمرانوں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ نے صہیونیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے رہیں۔

انھوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی لیڈرشپ مصر میں موجود اور امدادی کارروائیوں میں شریک ہے، اہل فلسطین پاکستان کو الخدمت کے حوالے سے پہچانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔امیر جماعت نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ تمام پارٹیاں حکومت میں ہیں، عوام حکمرانوں سے توقع کررہے ہیں کہ وہ الیکشن میں لگائے گئے نعروں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں ریلیف پہنچائیں گے۔

حکمران پارٹیاں سب سے پہلے عوام کو 300یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کا آغاز کریں۔ انھوں نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی حکومت سے ہرگز توقع نہیں کہ ملک کے مسائل کم کرے گی، اس نے آتے ہی آئی ایم ایف کے سامنے جھولی پھیلا دی، عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے مزید شرائط کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہو گی۔ حکمرانوں نے وی آئی پی کلچر ختم کرنا ہے نہ یہ اپنی مراعات میں کمی لائیں گے، ماضی کی طرح عوام کا خون ہی نچوڑا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کی شرائط کے ذریعے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے اقدامات کی شدید مخالفت کرے گی، نجکاری کو قبول کیا جائے گا اور نہ ہی عوام پر مزید ٹیکسز عائد کرنے پر خاموش رہیں گے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے چوکوں چوراہوں میںجدوجہد جاری رکھے گی۔سراج الحق نے کہا کہ متنازع الیکشن کے بعد پولرائزیشن میں مزید اضافہ ہو گیا، حکمران خاندانوں کو مسلط کیاگیا، اس وقت دوخاندان اور ان کے شہزادے شہزادیاں مزے میں ہیں اور عوام مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام اور حقیقی جمہوریت کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ہم دھاندلی خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور ملک میں صاف شفاف الیکشن، نظام کی بہتری، عدل و انصاف کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

سبطین خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

🗓️ 30 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے

روسی افواج شام میں موجود رہیں گی: لاوروف

🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ دمشق کی

پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ

ٹائم میگزین کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز غزہ کے صحافیوں اور ڈاکٹرز کو دینا چاہیے، عثمان خالد بٹ

🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے امریکی

نیب ترمیمی بل کے تحت نیب چیئرمین کو مزید اختیارات دے دیے گئے

🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مجوزہ نیب ترمیمی بل کے

نیتن یاہو کا تشہیراتی پروپیگنڈہ بھی ناکام

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاں اسرائیلی فوج غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے اہم

امریکہ اور برطانیہ فلسطینی قوم کے المیے کا باعث ہیں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ

🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی نسل

اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اختلافات کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں، صدر مملکت

🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے