?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر مثبت رد عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے اسرائیل کو فوری طور پر بمباری بند کرنے کا کہنے کا بھی خیرمقدم کیا، تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کیا۔ وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کے عزم کو سراہا، یہ پیش رفت جنگ بندی کے حصول میں مثبت ثابت ہوگی، غزہ میں لوگوں کو درپیش سنگین انسانی حالات سے نمٹنے کے لیے اہم موقع کی نمائندگی کرتی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے حماس کی طرف سے غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹس کی عبوری انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہونے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزرائے خارجہ نے تجویز پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر اتفاق کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، وزرائے خارجہ نے تمام پہلوؤں کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کے فوری آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ نے تجویز پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے فوری خاتمے، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کے عدم انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالے، تمام ممالک نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ واپسی، غزہ اور مغربی کنارے کے اتحاد پر زور دیا، تمام فریقوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی مکینزم اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیرنو کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے
ستمبر
ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز
?️ 28 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادیوں نے موجودہ حکومت سے بھی گلے شکوے
جون
ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ
ستمبر
بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو
نومبر
یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel
مارچ
صرف انصاف قائم کردیں تو ملک ترقی یافتہ بن جائے گا، عمران خان
?️ 3 ستمبر 2022بہاولپور: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
پنجاب حکومت کا ’بے بنیاد الزامات‘ کے تناظر میں مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کر انے کا اعلان
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے
مئی
اپنے آپ کو داعش کا شیر کہلانے والا عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک
فروری