?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں اور کم آمدن والوں کو اپنا گھر بنانے میں جو مشکلات پیش آئیں ان کی بنیادی مشکل یہ تھی کہ کسی حکومت نے سہولت نہیں دی۔ اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر کی مدد کم آمدنی والوں کیلئےایک لاکھ گھر بن رہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فراش ٹاؤن میں غریب طبقےکیلئے2فیصد سروس چارجزپر سبسڈی دی گئی، جس کے لئے حکومت نے35ارب روپےسبسڈی کے لئے مختص کئے، ہماری کوشش ہے کہ جتنا ایک ماہ کا کرایہ ہو اتنی ہی قسط ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ فراش ٹاؤن کا دو سال میں انفرااسٹرکچر بنا، اب کوشش ہوگی تیزی سے گھر بنیں، اس موقع پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم نے بتایا کہ منصوبے میں400فلیٹس کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے مختص ہیں جبکہ 200فلیٹس این اے پی ایچ ڈی اے کےتحت رجسٹر افراد کیلئے مختص ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اداروں اور پرائیوٹ سیکٹر کی مدد کم آمدنی والوں کیلئےایک لاکھ گھر بن رہےہیں، 4400اپارٹمنٹس سی ڈی اے،این اےپی ایچ ڈی اے،ایف ڈبلیو او کےتعاون سے بن رہےہیں، بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کےلئے قرض دیناشروع کیاہے جبکہ اپنا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بینکوں کے پاس اب تک 226ارب روپے تک کی درخواستیں آئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر پر پہلے کبھی توجہ نہیں دی گئی، کم آمدن والوں کو کبھی کسی حکومت نے سہولت نہیں دی، ہم نے کوشش کی کہ پہلے انفرااسٹرکچر کو ٹھیک کریں کیونکہ غریب لوگوں کےلئے اپنا گھر بنانا مشکل ہے۔
مشہور خبریں۔
شام اور عراق سے تکفیریوں کی یوکرین منتقلی
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق سے یوکرین منتقلی
مارچ
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
اب صیہونی قیدیوں کا کیا ہوگا؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: حماس نے تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی یا قیدیوں
جنوری
موساد چیف کی اہلیہ کا سیل فون بھی کیا گیا ہیک
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: میڈیا نے بتایا کہ موساد کے سربراہ کی اہلیہ کا
مارچ
Game of Thrones Is a Bleak Extended Metaphor for Overparenting
?️ 10 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
کیا پاکستان کو افغانستان میں آپریشن کا حق ہے؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کی سرزمین پر پاکستانی فوج کے حملوں اور اس
جنوری
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر پر صیہونیوں کا حملہ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج صبح ایک خبر میں بتایا کہ
نومبر
وزیر خارجہ کا دورہ بھارت دوطرفہ نہیں، شنگھائی کانفرنس کے لیے تھا، دفتر خارجہ
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی