?️
اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں سے غریب عوام کو خواب دیکھائے جارہے ہیں،74 سال میں بھی غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ معیشت ترقی کرے گی ب ایک شخص آیا ہے جو ریاست مدینہ یقین رکھتا ہے اور غریبوں کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔
اسلام آباد میں کامیاب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے غریب عوام کے لیے آج ایک بہت بڑا دن ہے 74 سال میں بھی غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ معیشت ترقی کرے گی اور آپ کو اس کا ثمر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے غریب عوام نے خوابوں میں ہی اپنی زندگیاں گزاردیں لیکن اتنے سالوں میں یہ ثمر نہیں ملا شوکت ترین نے کہاکہ اب ایک شخص آیا ہے جو ریاست مدینہ پر یقین رکھتا ہے، اس کا ماننا ہے کہ ہم معیشت کو ضرور ترقی دیں گے، عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم تمام طبقات کے افراد کو ترقی دیں گے، لیکن غریب کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت دی کہ غریب کے لیے ایسےاقدامات کریں کہ اسے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جو انہیں وظیفہ دیتی ہے وہ بھی ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ یہ آج ہے کل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ کچھ ادارے ہیں جو چھوٹے قرضے دے سکتے ہیں اور بہت سے لوگ کئی سالوں سے اس طرح کے قرضے دے رہے ہیں، اس لیے ہم نے یہ اسکیم بنائی کہ ان اداروں کو بڑے بینک پیسے دیں گے اور یہ آگے عوام کو قرضے دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان قرضوں میں ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، یعنی سال کی دونوں فصلوں کے لیے 3 لاکھ روپے جبکہ زراعت کے ساز و سامان کے لیے 2 لاکھ روپے کے قرضے دیے گے . انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے ایک خاندان کو بلاسود 5 لاکھ سے 25 لاکھ روپے بلاسود قرضے دیے جائیں گے عمران خان نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ اگر کسی گھر میں کوئی بیماری ہوگی تو اس میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج فراہم کیا جائے گا ۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ
اپریل
وفاقی حکومت کو کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کی مہلت
?️ 11 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی پر قانون
اپریل
غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک وحشیانہ جرم میں کھلے میدان میں 137
دسمبر
ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کی بڑی حکمت عملیاں
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جنوبی ایشیا
نومبر
زیلنسکی نے زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورت حال کو "خوفناک” قرار دیا
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے ساتویں روز پلانٹ میں بجلی کی
اکتوبر
فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا
?️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی
اپریل
شام کے خلاف ناپاک امریکی عزائم
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت
اپریل
نائیجیریا میں بڑا حادثہ، طیارہ گرنے سے آرمی چیف ہلاک ہوگئے
?️ 22 مئی 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور
مئی