?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی۔
صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے، عید ہمیں نئی روحانی زندگی شروع کرنے کا پیغام دیتی ہے، عید کا اصل پیغام خود احتسابی اور اخلاقی طہارت ہے، صبر، برداشت اور اخوت مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عید باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی کا دن ہے، ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اللہ تعالیٰ مسلم امہ کو اتحاد اور امن و استحکام دے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد عید کی خوشی اللہ کا انعام ہے، اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے، عید ایثار، اتحاد اور خدمت خلق کا درس دیتی ہے، کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ضروری ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے، عید بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے، حکومت نے مالی معاونت کیلئے ڈیجیٹل نظام اپنایا ہے، عالمی امن، عدل وانصاف اور رواداری کیلئے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی غیریقینی صورتحال میں اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
?️ 10 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے
نومبر
مغربی پٹی میں صیہونی دہشتگردوں کی یلغار؛ حماس کے دو لیڈر گرفتار
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مغربی کنارے پر چھاپہ مارا
فروری
دیوانِ لاہے نے نیتن یہو کی گرفتاری کی درخواست کو مسترد کیوں کیا ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICC) کے اپیلز چیمبر نے صہیونی
اپریل
اسرائیل کا 2025 کا ڈراؤنا خواب؛ تل ابیب یمن سے نمٹنے میں ناکام کیوں؟
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یمن نے سال 2024 کا اختتام امریکہ اور صیہونی حکومت
جنوری
اسپین نے اسرائیل کو بین الاقوامی ثقافتی تقریبات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم نے غزہ پر اسرائیلی فوجی حملوں کا
مئی
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25
اگست
فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، حکومت اکیلے مافیاز سے نہیں لڑ سکتی
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید
اپریل