عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا۔ مریم اورنگزیب

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا، ہم نے صفائی آپریشن سے قبل ڈیڑھ کروڑ لفافے تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا، اگر آلائشیں نہیں اٹھائی جاتی تو فیڈ بیک دیں، آلائشیں اٹھا کر عرق گلاب ڈالا گیا ،چونا ڈالا گیا، جتنی آلائشیں اٹھائی گئی اس سب کو سیف سٹی کے ذریعہ مانیٹر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل نے اپنا ڈیٹا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا ، شدید گرمی میں ورکرز نے کام کیا ، وزیر اعلیٰ کا اگلا قدم عید پر جمع کئے گئے گند کو انرجی میں بدلنے کا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو شاباش پیش کرتی ہوں، جو اہلکار سڑکوں پر شدید گرمی میں کام کر رہے تھے، ان کو مبارک ہو، آج پورا پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاباش دے رہا ہے، انہوں نے کام کر کے دکھایا، کام کرنے کی نیت ہو تو سب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا مینجمنٹ کی، ہم نے میڈیا مینجمنٹ نہیں کام کر کے دکھایا، ہمارے وزیر بلدیات نے مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا، دیگر صوبے اپنے کام میں جدت لائیں تنقید نہ کریں، اچھے کام کو دیکھ کر خود بھی کیا جاتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں پانی ،سیوریج صفائی کے منصوبہ لارہے ہیں، عید کے تین دن میڈیا نے بھی ہماری کافی مدد کی، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پرائیویٹ پبلک پراجیکٹ ہے، عوام پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سرا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید کو قومی ٹیم کی تاریخی فتح نہ دیکھنے پر افسوس

?️ 25 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اگرچہ پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست دی

ورلڈ کپ کے دوران بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تحفظ فراہم کرے، دفتر خارجہ

?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ

عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا

?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا

کیا یورپ امریکہ کی یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟

?️ 22 اگست 2025کیا یورپ امریکہ کی جگہ یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟ جنگِ

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال

?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

سمرقند شنگھائی تنظیم کے ممالک کے صدور کے اجلاس کا میزبان

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صدور کا

سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔ شیری رحمان

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک

یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے