عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی

عید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) عید کی پہلی تین چھٹیوں کے لیے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سینٹرز (اے وی سیز) بند رکھنے پر غور کر رہا ہے جس کے باعث تقریباً ساڑھے 4 لاکھ افراد ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک حاصل نہیں کر سکیں گے۔

تاہم کورونا کے متعلق سائنسی ٹاسک فورسز کے رکن پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ان تعطیلات سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ لوگ اپنی دوسری خوراک چند دن قبل لے سکتے ہیں یا اس میں چند روز کی تاخیر کر سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق چھ روز کی تعطیلات کا اعلان لوگوں کی نقل و حمل کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس نے ‘گھر پر رہیں، محفوظ رہیں’ گائیڈلائن بھی جاری کی ہے۔

ملک میں اب یومیہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لگائی جارہی ہے اس لیے عید کے دنوں میں ویکسی نیشن سینٹرز بند رہنے سے ساڑھے 4 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

وزارت قومی صحت کے ترجمان ساجد شاہ نے ڈان کو بتایا کہ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری ہونا باقی ہے، لیکن این سی او سی کے مطابق عید کے دنوں میں ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ‘لوگ عید کے چوتھے دن ویکسی نیشن سینٹرز جاسکتے ہیں، وہاں عملہ موجود ہوگا اور معمول کے مطابق ویکسین لگائی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز کا ایک ہی وقت ہوجائے گا، سینٹرز صبح کھل کر دوپہر میں بند ہوں گے تاہم صوبے اپنی مرضی سے وقت مقرر کر سکتے ہیں۔

رمضان سے قبل ویکسی نیشن سینٹرز دوپہر تک کھلے رہتے تھے تاہم رمضان کے دوران یہ سینٹرز پہلے صبح اور پھر افطار کے بعد کھلتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈان کو بتایا کہ لوگوں کے ویکسین کچھ دن پہلے یا بعد میں لینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت پاکستان میں ایک اور دو خوراکوں والی ویکسین لگائی جارہی ہے، کین سینو بائیولوجکس جیسی ایک خوراک والی ویکسین لگوانے والوں کو دوسری خوراک کی ضرورت نہیں ہے، جنہیں سائینوفارم یا سینوویک ویکسین لگائی جارہی ہیں وہ عید سے قبل یا اس کے بعد دوسری خوراک لگوا سکتے ہیں’۔

مشہور خبریں۔

پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز

اسمارٹ فون کے ٹکر کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ’اے آئی پِن ڈیوائس‘ لانچ

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: ’ہیومین‘ نامی اسٹارٹ اپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر

صہیونی پھر ہوئے ناکام

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے لیے 14.3 بلین ڈالر کے امداد

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:جمعرات کی شام امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 14.3

وزیر اعظم نے سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کا عندیہ دے دیا

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں سارک سربراہی

پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں

ڈالر کی نمایاں آمد کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ

اربیل میں صیہونی کانفرانس میں شرکت کرنے والی عراقی وزارت ثقافت کی ملازم نوکری سے برخاست

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی وزارت ثقافت کی ایک خاتون ملازمین کو اربیل میں صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے