عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع ہونے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور برہم

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں عید پیکج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے کے معاملے کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لے لیا۔

میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پیکج تقسیم کرنے کی تصاویر پر شدید اظہارِ برہمی کیا، ساتھ ہی متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت بھی طلب کرلی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بعض سرکاری حکام اور منتخب عوامی نمائندگان کی جانب سے کیا گیا یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک شفاف طریقے سے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا اور عزت نفس مجروح نہیں کرنے کے پیشِ نظر بینک اکاونٹس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج پہنچایا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی اور حکومتی پالیسی تھی کہ تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ پیکج تقسیم کرنے کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی پیکج تقسیم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل پر انہوں نے متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امداد یا پیکج کے نام پر کسی کی بھی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مستحق افراد میں عید پیکج کی تقسیم کی تصاویر شائع ہوئی تھیں جن پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں دس فلسطینی زخمی

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں صیہونی حکومت

افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی،شہباز شریف

?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے

انارکلی دھماکے میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد مزدور نکلے

?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے

بجٹ میں کسی طبقے کیلئے کوئی ریلیف نہیں، عام آدمی کی زندگی میں آسانی نہیں آنے والی، شبر زیدی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین ایف بی آر اور معروف ماہر

امریکہ نے الجزیرہ چینل سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے

پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے، محمد اورنگزیب

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

اسرائیل حماس سے جنگ ہار گیا

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:میڈیا اور صہیونی اور مغربی حکام خود اس نتیجے پر پہنچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے