عید پر سرکاری ملازمین کو ملنے والی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ چکیں

عید

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی جس کے بعد ملازمت پیشہ افراد خاص کر سرکاری ملازمین کو ملنے والی تعطیلات کی تفصیلات سامنے آ چکیں وفاقی حکومت عید پر سرکاری ملازمین کو 3 تعطیلات دے گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت عید پر سرکاری ملازمین کو 3 تعطیلات دے گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے۔

سمری میں 20 جولائی سے چھٹیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تو 3 تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا، تاہم اس مرتبہ عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر طویل 9 تعطیلات ملیں گی۔

سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے اور 25 جولائی بروز اتوار تک 9 تعطیلات کے مزے لوٹیں گے۔ سرکاری ملازمین کیلئے 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ملے گی۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، اس طرح ملازمت پیشہ افراد و 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل جائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 10 جولائی بروز ہفتہ کو ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے یکم ذی الحج 12 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو جنگ بندی کی قرارداد سے کیوں خوفزدہ ہے؟

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی ایک ایسا اقدام ہے جو میدان

امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ 

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک

عطا تارڑ کا بیان غیر ذمے دارانہ، قوم سے معافی مانگیں۔ بیرسٹر گوہر

?️ 7 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر

کیوبا: وینزویلا میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: کیوبا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وینزویلا میں کسی

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی بڑھانے میں صیہونی حکومت کا مبینہ کردار

?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:ترک ذرائع ابلاغ نے ترکی اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی بڑھانے

اسرائیلی حملے تمام لبنانیوں کے لیے ایک چیلنج ہیں: جوزف عون

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایران کے سپریم نیشنل سیکورٹی

امریکہ کی پالیسیوں نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید خراب کر دی ہے:شمالی کوریا

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ

اسرائیل اور سعودی عرب دوستی کا مقصد، خطے میں امن اور خوشحالی یا اسلام کے ساتھ غداری؟؟؟

?️ 4 اپریل 2021(سچ خبریں) حال ہی میں سعودی عرب کے ایک وزیر نے اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے