?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 0.96 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر معمولی اضافے کے بعد 29.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 16 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 13 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، پیاز (107.59 فیصد)، پسی مرچ (86.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (66.71 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، لہسن (53.51 فیصد)، ٹماٹر (35.77 فیصد)، گڑ (34 فیصد)، نمک (32.78 فیصد)، انرجی سیور بلب (29.83 فیصد)، دال ماش (26.98 فیصد) اور تیار چائے (23.34 فیصد) شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن چیزوں کی قیمتیں بڑھیں، ان میں زنانہ سینڈل (12.52 فیصد)، ٹماٹر (11.93 فیصد)، مردانہ چپل (8.70 فیصد)، پیٹرول (3.45 فیصد)، مرغی کا گوشت (.299 فیصد)، پیاز (1.30 فیصد)، ڈبل روٹی (1.03 فیصد)، گائے کا گوشت (0.75 فیصد)، لہسن (0.70 فیصد)، بکرے کا گوشت (0.41 فیصد) اور باسمتی چاول ٹوٹا (0.14 فیصد) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں مالی سال 24-2023 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے اگلے مالی سال اوسط مہنگائی مزید کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
جبکہ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اپریل میں مہنگائی کم ہو کر 21 سے 22 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم، زیرہ جائزہ ہفتے کے دوران جو چیزیں سستی ہوئیں، ان میں کیلے (3.57 فیصد)، گندم کا آٹا (2.68 فیصد)، انڈے اور ایل پی جی (1.89 فیصد)، ڈیزل (1.18 فیصد)، گڑ (0.63 فیصد)، چینی (0.41 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.26 فیصد) دال مسور (0.25 فیصد) اور آلو (0.23 فیصد) شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ون ویب سائٹ نے صہیونی کمیونٹی میں
جنوری
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے
مئی
عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر استعفی دے دیں
?️ 30 جنوری 2021عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر
جنوری
اسلامی دنیا ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے:ترک صدر
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:استنبول میں مسلم ورلڈ جوڈیشل کانفرنس میں ترک صدر نے مہاجرین
دسمبر
نامور اداکار و ڈراما نگار شعیب ہاشمی انتقال کرگئے
?️ 15 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار اور ڈراما نگار شعیب ہاشمی طویل علالت
مئی
روس نے یوکرین کا ایک لڑاکا اور 10 ڈرون تباہ کئے
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے بحران اور ملک میں روس کے خصوصی فوجی
مئی
وزیر خارجہ کا بیان آئین ترمیم کےلئے PTI کے پاس اکثریت نہیں ہے
?️ 7 فروری 2021ملتان: (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش
?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی
ستمبر